4 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان بھر میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کی اسلام کو بچانے کے لئے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں نو محرم الحرام کو ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاکا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: پاکستان بھر میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین (ع) کی اسلام کو بچانے کے لئے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کی یاد میں نو محرم الحرام کو ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاکا سلسلہ جاری ہے۔علما اورذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہوا جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد لاٹوفقیر پر اختتام پذیر ہوا۔ ضلع جھنگ کا مرکزی جلوس امام بار گاہ قصر ظہری سے سہ پہر کے بعدبرآمد ہوگا۔

ملتان میں تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں،ممتازآباد میں مرکزی جلوس کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے، منڈی بہاوٴالدین میں نومحرم کا مرکزی جلوس محلہ صوفی پورہ سے برآمدہوا۔ بہاول پورمیں جلوس مرید حسین بستی شادرا سے برآمدہوا۔ چیچہ وطنی میں جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہیں، سرگودھا میں بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

روہڑی میں علی الصباح نو محرم کا تاریخی جلوس برآمد ہوا،جلوس میں ہر سال کی طرح چار سو سال سے زائد قدیم کربلا تعزیہ بھی شامل ہے۔ پاکستان کے علاوہ ہندوستان، ایران، عراق، شام، کویت، بحرین، سعودی عرب، اردن ، مصر، ترکی افغانستان، یورپ اور امریکہ میں بھی شہداء کربلا کی یاد میں مجلس عزا اور جلوس نکیالے جارہے ہیں پورے عالم اسلام میں سوگواری کا ماحول ہے ہر طرف  سے معاویہ کے بیٹنے یزید ملعون پر لعنت کی بارش برس رہی ہے۔
....... 
/169